
بھارت کے معروف اداکار جی کے پلائی 97 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کی موت کی وجہ زائد العمری کے باعث ہونے والی بیماریوں کو بتایا جارہا ہے۔
ملیالم انڈسٹری کے نامور اداکارجی کے پلائی کی آخری رسومات آج ان کے آبائی علاقے میں ادا کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ اداکار جی کے پلائی شوبز میں شامل ہونے سے قبل بھارتی آرمی اور بھارتی نیوی میں خدمات سرانجام دے چکے تھے۔
انہوں نے 1954 میں فلم ڈیبیو کیا تھا، اس کے علاوہ وہ 325 سے زائد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News