Advertisement
Advertisement
Advertisement

عتیق الرحمان کا میرا کی والدہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے بعد دی گئی آفر پر جواب 

Now Reading:

عتیق الرحمان کا میرا کی والدہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے بعد دی گئی آفر پر جواب 

عتیق الرحمان کا میرا کی والدہ کی جانب سے عدالتی فیصلے کے بعد دی گئی آفر پر اہم بیان سامنے آگیا۔

عتیق الرحمان میرا میری بیوی نہیں ہیں، عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2018 کے عدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکی یے، عدالتی فیصلے کے بعد میرا میری بیوی نہیں۔

Advertisement

عتیق الرحمان نے کہا کہ فیصلے کے بعد میرا کی والدہ نے جو ویڈیو جاری کی ہے اس کی ضرورت نہیں تھی۔

اداکارہ میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔

Advertisement

میرا کی والدہ نے عتیق الرحمان کو آفر دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ گھرلے جائیں۔

میرا کی والدہ نے کہا کہ شرعی قوانین کے مطابق میرا کا جو نان نفقہ بنتا ہے وہ ادا کرے جب کہ میں اس معاملے میں صلح کروانے میں بھی اپنا کردار ادا کروں گی۔

واضح رہے 31 جنوری کو اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل کا فیصلہ سنادیا گیا تھا، سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔

فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا جب کہ فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اداکارہ میرا نے اپیل دائر کررکھی تھی۔

اداکارہ میرا نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ عتیق الرحمان کی بیوی نہیں ہوں، عتیق الرحمان نے جعلی نکاح نامہ تیار کروایا۔

یاد رہے 28 مئی 2018 کو لاہور کی فیملی کورٹ کے جج بابر ندیم نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیتے ہوئے 18 صفحات پر مشتمل فیصلہ سنا دیا تھا۔

Advertisement

تحریری فیصلے میں اداکارہ میرا کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے ان کے عتیق الرحمان سے نکاح کو حقائق پر مبنی قرار دیا تھا اور کہا گیا تھا کہ میرا کا نکاح نامہ حقائق پر مبنی ہے اور نکاح خواں نے باقاعدہ نکاح نامے کی تصدیق بھی کی۔

اداکارہ میرا کا مؤقف تھا کہ وہ عتیق الرحمان کو جانتی تک نہیں اور عتیق الرحمان سستی شہرت کے لیے شوہر ہونے کا دعویٰ کر رہے ہیں اور ان کے پاس نکاح ثابت کرنے کے لیے کوئی اصلی دستاویزات بھی موجود نہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر