کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ میں ملوث ملزم سکیش چندرا شیکھر نے اداکارہ جیکولین کے ساتھ اپنے تعلقات کے متعلق ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق سکیش چندرا شیکھر نے اپنے وکیل کے ذریعے ایک بیان دیا ہے جس میں بتایا ہے کہ اداکارہ کے ساتھ ان کا تعلق کسی مالیاتی فوائد پر مبنی نہیں تھا۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے بتایا ہے کہ میں جیکولین یا اس کے گھر والوں کے لئے جو کچھ بھی کرتا تھا وہ کسی مقصد کے تحت نہیں ہوتا تھا بلکہ دل سے کرتا تھا ۔
انہوں نے کہا ہے کہ میں وہی سب کرتا تھا جو کہ محبت کرنے والا اپنے محبوب کے لئے کرتا ہے کیونکہ محبت ایک جذبہ ہے یہ کوئی کھیل نہیں ہے کہ اس میں کسی مقصد کے لئے کچھ کیا جائے۔
انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ ہ ہماری ذاتی زندگی تھی لیکن نہ سمجھ میں آنے والی بات یہ ہے کہ اسے ایک بڑا مسئلہ کیوں بنایا جارہا ہے؟
انہوں نے اپنے بیان میں گزارش کی ہے کہ اداکارہ جیکولین کو برےانداز میں پیش کرنے سے گرز کیا جائے کیونکہ یہ صورتحال اس پر بہت بھاری گزر رہی ہے۔
انہوں نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ اداکارہ جیکولین کا منی لانڈرنگ کیس سے کوئی تعلق نہیں ہے اور یہ بات وہ اپنے بیان مین پہلے بھی بتاچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
