Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیدہ دانیہ سے شادی کا فیصلہ 28منٹ کا معاملہ تھا، عامر لیاقت

Now Reading:

سیدہ دانیہ سے شادی کا فیصلہ 28منٹ کا معاملہ تھا، عامر لیاقت

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے کہا ہے کہ سیدہ دانیہ سے ان کی شادی کا فیصلہ 28 منٹ کا معاملہ تھا۔

معروف اینکر پرسن ڈاکٹر عامر لیاقت حسین اور ان کی اہلیہ سیدہ دانیہ نے بول نیوز کے  پی ایس ایل کے حوالے سے خصوصی پروگرام ’سرف ایکسل پی ایس ایل کھیل کا جنون‘ میں شرکت کی۔

اپنی شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ میں نے حلال کام کیا ہے کوئی بدکاری نہیں کی، لوگوں کو یہ سمجھنا چاہیئے کہ وہ کیا باتیں کررہے ہیں۔

وزیر اعظم کی جانب سے شادی کی مبارکباد کے حوالے سے عامر لیاقت نے کہا کہ وزیر اعظم نے انہیں فون پر شادی کی مبارکباد دی اور پوچھا کہ کون سی شادی ہے۔ میں نے جواب میں تیسری کہا تو وزیر اعظم نے کہا کہ بس یہیں تک رہنا۔

Advertisement

شادی کے معاملے پر وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ برابری کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ وزیر اعظم کے برابر نہیں ہوسکتے کیونکہ وزیر اعظم کی پہلی دونوں شادیاں ان کی شادیوں کے مقابلے میں زیادہ وقت تک چلیں اور انہوں نے تیسری شادی پہلے کرلی ہے جب کہ میں نے اب کی ہے۔

وزیر اعظم سے متعلق عامر لیاقت نے کہا کہ اب انہیں کہنے سنے کو کچھ باقی نہیں رہا، اب سب ختم ہوگیا، وہ چند لوگوں کی ہی سنتے ہیں، ہم آخری وقت تک ان کا ساتھ دیں گے، اگر تحریک عدم اعتماد آئی تو عمران خان کا ساتھ دیں گے۔

سیدہ دانیہ سے شادی کے حوالے سے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ یہ پسند کا نہیں 28 منٹ کا معاملہ تھا، میں لودھراں میں ایک میلاد میں گیا تھا، دانیہ کے والد پیر ہیں، انہوں نے کہا کہ سید زادی سے شادی ہوجائے گی لیکن اسے شادی سے پہلے دیکھ نہیں سکتے، بغیر دیکھے شادی ہوگی۔

خاتون اول سے متعلق عامر لیاقت نے کہا کہ وہ پاک پتن سے بہت عقیدت رکھتی ہیں، میرا ان سے بہت قریبی تعلق ہے، وہ بہت مذہبی اور بے انتہا شریف خاتون ہیں۔ عمران خان کی قسمت ہے کہ انہیں بشریٰ بھابھی جیسی بیوی ملی۔

عامر لیاقت حسین نے اپنی سابق بیویؤں سے متعلق کہا کہ ایک بیوی کا دعویٰ ہے کہ اس نے طلاق لی لیکن ایسا نہیں ہےجب کہ ایک نے خود ہی خلع لی اور اس طرح سیدہ دانیہ ان کی پہلی بیوی ہیں اور وہ اب دوبارہ سے پہلی بیوی پر آگئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر