
متحدہ عرب امارات کی حکومت نے باصلاحیت پاکستانی اداکار اور راک اسٹار جنید خان کو بھی گولڈن ویزے سے نواز دیا۔
اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر گولڈن ویزا ملنے کی تصویر شیئر کی ہے۔
انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ دبئی ہمیشہ میرے اور میرے خاندان کے لئے گھر سے دور ایک گھر رہا ہے اور یہاں ہمارے دورے ہمیشہ شاندار رہے ہیں۔
اداکار نے کہا کہ گولڈن ویزا ملنے کے بعد ان دوروں میں مزید اضافہ ہوگا۔
جنید خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت سے گولڈن ویزا حاصل کرنے پر فخر ہے، اس اعزاز سے نوازنے پر یو اے ای حکومت کا شکرگزار ہوں اور خوشی محسوس کررہا ہوں۔
یاد رہے کہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے افراد نیشنل اسپانسر کے بغیر یو اے ای میں تعلیم ،کاروبار اور رہائش اختیار کرسکتے ہیں۔
جنید خان سے قبل ثناء ، عمیر، فخرِ عالم، ہمایوں سعید ، وسیم اکرم ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا یو اے ای کی جانب سے گولڈن ویزا حاصل کر چکے ہیں۔
اس کے علاوہ کرسٹیانو رونالڈو، سنجے دت اور شاہ رخ خان سمیت دیگر بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News