
بھارتی اداکارہ سارہ علی خان نے اپنی والدہ امریتا سنگھ کی سالگرہ کے موقع پر انہیں خوبصورت انداز میں مبارکباد پیش کی ہے۔
اداکارہ نے جنم دن کی مبارکباد دینے کے لئے اپنی اور والدہ کی کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جس میں سارہ ہو بہو امریتا جیسی نظر آرہی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ان تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان بلکہ اپنی والدہ کی طرح دکھائی دے رہی ہیں اور انہی کی طرح پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔
ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے سارہ علی خان نے اپنی والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ان کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔
اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ مجھے ہمیشہ سپورٹ کرنے کے لئے میں آپ کی بہت شکرگزار ہوں ۔
اس موقع پر سارہ نے اپنی والدہ سے ایک عہد بھی کیا ہے کہ میں ہمیشہ بہتر سے بہتر کرنے کی کوشش کرونگی اور چاہوںگی کہ آپ مجھ پر فخر کریں۔
خیال رہے کہ سارہ علی خان نے جب سے بالی ووڈ میں قدم رکھا ہے ان کے مداح صرف ایک ہی بات کہہ رہے ہیں کہ وہ بالکل اپنی ماں امریتا سنگھ جیسی نظر آتی ہیں۔
ایسی کئی مثالیں ہیں جب اداکارہ نے اس بات کو اسکرین اور آف اسکرین دونوں پر سچ ثابت کیا ہے لیکن آج یہ تصاویر پوسٹ کر کے انہوں نے ثبوت بھی پیش کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News