
یاسرہ رضوی پاکستانی شو بز انڈسٹری کی ایک معروف اداکارہ اور بہترین کہانی نویس ہیں، انہوں نے کئی ڈراموں میں اپنی عمدہ اداکارہ کی بناپر دیکھنے والوں سے داد حاصل کی۔ مکالموں کی ادائیگی میں ان کا کوئی ثانی نہیں۔ ان کے مشہور ڈراموں میں ڈنک اور دل ناامید شامل ہیں۔
یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یاسرہ رضوی ایک بہت اچھی شاعرہ بھی ہیں، لیکن یہ ان کی وجہ شہرت نہیں ہے۔
یاسرہ رضوی کو ایک وقت تک اپنی عمر سے دس برس چھوٹے مرد سے شادی کی بنا پر تنقید کا نشانہ بنایاگیا تھا لیکن انہوں نے کسی کی پروا نہیں کی اور یہ خوبصورت جوڑا اپنے بیٹے ساتھ مسرت بھری زندگی گزار رہا ہے۔
اکثر لوگ یہ جاننا چاہتے تھے کہ ان کی شادی کس طرح انجام پائی تو یاسرہ نے ایک میگزین کو انٹرویو کے دوران اس رازسے پردہ اٹھایا۔
یاسرہ کا کہنا تھا کہ ایک دن یاسرہ اور ہادی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تھے اور انہوں نے ہادی سے کہا ہادی آپ مجھ سے شادی کریں گے تو انہوں نے فوراً ہی ہاں کہہ دیا دونوں نے اسی وقت اپنے گھر میں بات کی اسی ماہ میں ان کی شادی ہوگئی۔
یاسرہ ہادی کو کئی برس سے جانتی تھی اور اس وقت وہ اپنا ایم بی اے مکمل کر چکے تھے جبکہ یاسرہ ہادی کی ایک وقت تک تعلیم میں رہنمائی بھی کرتی رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News