
پاکستان کے نامور اور معروف اداکار ہمایوں سعید نے معاشرے میں خواتین کے لئے موجودہ مسائل کر بات کرتے ہوئے ایک اہم فیصلہ کیا ہے۔
گزشتہ روز اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعے اداکار ہمایوں سعید نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
Disappointed to find out that only 1 out of 4 female doctors practice after graduation in Pakistan because of family pressure. Thinking of a new project, maybe to highlight this issue. Let’s encourage women to pursue their dreams. #DoctorBahu
— Humayun Saeed (@iamhumayunsaeed) January 31, 2022
اس پیغام میں اداکار نے ’ڈاکٹر بہو‘ کے اہم موضوع پر بات کی ہے اور بتایا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین ڈاکٹر کو آگے نہیں بڑھنے دیا جاتا ہے۔
اداکار ہمایوں سعید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں میڈیکل کی ڈگری حاصل کرنے والی لڑکیوں کو آگے پڑھنے اور اس شعبے کی پریکٹس نہیں کرنے دی جاتی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ خاص طور پر ایسا تب ہوتا ہے جب ان لڑکیوں کی شادی کردی جاتی ہے اور سسرال والے انہوں آگے بڑھنے کی اجازت نہیں دیتے ہیں جس کی وجہ سے چند ایک خاتون ہی ایک شعبے میں آگے بڑھ پاتی ہیں۔
ہمایوں سعید نے کہا ہے کہ اس موضوع پر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ لوگوں میں احساس پیدا کیا جائے۔
خیال رہے کہ اداکار نے اپنے پیغام میں ’ڈاکٹر بہو‘ کے موضوع پر پراجیکٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News