Advertisement
Advertisement
Advertisement

میگھن مارکل کا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام

Now Reading:

میگھن مارکل کا ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام

برطانوی شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل نے ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے خصوصی پیغام دیا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ آپ کو اس دن لطف اندوز ہونے کے لئے زندگی میں کسی پارٹنر کی ضرورت نہیں ہے،وہ سمجھتی ہیں انسان کو خود اپنا ویلنٹائن بننے کی ضرورت ہے۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے کہا کہ اس دن کو منانے کے لئے وائن، کپڑے اور کچھ زبردست قسم کے تحائف خریدیں۔

میگھن مارکل نے کہا کہ اُن کےخیال میں اس خوبصورت رات کے لئے کھانا پکانا چاہئیے چاہے صرف اپنے لئے ہی کھانا بنائیں اور اپنا پسندیدہ لباس پہنیں، اپنے لئے کچھ پھول خریدیں اور خود سے محبت کا جشن منائیں۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے کہا کہ وہ اس دن کو منانے کے لئے نیویارک کی گلیوں میں دوڑنا چاہتی ہیں، گلابی رنگ کی کوک ٹیل پینا چاہتی ہیں اور گلیوں کی ٹھنڈک کو اپنے نئے جوتوں سے محسوس کرنا چاہتی ہیں جوکہ وہ اپنے آپ کو تحفے میں دیں گی۔

Advertisement

میگھن نے کہا کہ وہ اس دن ان لوگوں کو جن سے اُنہیں محبت ہے اور اپنے آپ کو ٹریٹ دینا چاہتی ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ وہ بہت محنت کرتی ہیں اور وہ اس دن کو منانے کے لئے کسی کا انتظار نہیں کرنا چاہتی۔

شہزادہ ہیری کی اہلیہ نے کہا کہ چاہے زندگی میں کوئی خاص انسان موجود ہو یا آپ کے پاس اچھے دوست ہوں یا پھر آپ اکیلے ہوں، یاد رکھیں سب سے زیادہ اہم بات خود سے محبت کرنا بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ میگھن مارکل نے اپنے ان خیالات کا اظہار لائف اسٹائل بلاگ میں 2015 میں کیا تھا جوکہ اس سال ویلنٹائن ڈے پر ایک بار پھر سے منظرِ عام پر آگیا۔

اُنہوں نے جس سال یہ خصوصی پیغام اپنے مداحوں کے لئے جاری کیا تھا اس سے کچھ عرصہ پہلے ہی اُن کی اپنے پہلے شوہر ٹریور اینجلسن سے طلاق ہوئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر