
ثانیہ شمشاد پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ایک خوبصورت اورباصلاحیت اداکارہ ہیں۔ انھوں نے ہمیشہ ہی اپنی عمدہ اداکاری سے دیکھنے والوں کو حیران کیا ہے، انہوں نے ڈرامہ سیریل تیرے پہلو سے اداکاری کا آغاز کیا۔ جبکہ میں دیوانی میں ناظرین نے ان کی اداکاری کو بے حد پسند کیا جس میں انہوں نے ایک نفسیاتی عارضہ میں مبتلا لڑکی کا کردار اداکیا تھا۔
ان کے مشہور ڈراموں میں میرا سائیں، اسیر زادی، صدقے تمھارے اور پیاری بٹوشامل ہیں۔ ثانیہ شمشاد کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ انھوں نے ہرڈرامے میں منفرد کردار ادا کئے ہیں اوراپنی اداکاری میں یکسانیت سے دور رکھا۔
ثانیہ شمشاد نے ہدایت سید کے ساتھ 2019 میں شادی کی اور اب وہ خوبصورت بیٹے ازلان کی ماں ہیں۔
ثانیہ شمشاد ہمیشہ ہی اپنی فیملی کے ساتھ گزارے ہوئے یادگار لمحات کی تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے ایسی ہی کچھ تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جس میں یہ چھوٹی سی خوبصورت فیملی خوشیوں بھرے لمحوں سے محظوظ ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News