پاکستان کی نامور اداکارہ حبا بخاری جن کی گزشتہ ماہ اداکارہ آریز احمد سے شادی ہوئی ہے، اپنے نکاح نامے پر اضافی شرطیں لکھوائیں ہیں۔
حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک شریک ہونے والی اداکارہ حبا بخاری اور اداکار آریز احمد نے اپنے نکاح نامے کے متعلق کچھ باتیں بتائیں ہیں۔
اداکارہ سے انٹرویو کے دوران پوچھا گیا تھا کہ آپ کو اپنے شوہر کی دوسری شادی پر کوئی اعتراض ہے؟ جس کے جواب میں حبا نے بتایا کہ ، جی! بلکل اعتراض ہے۔
اس بات کو جاری رکھتے ہوئے اداکار آریز احمد نے بتایا ہے کہ حبا نے ہمارے نکاح نامے پر باقاعدہ طور پر دوسری شادی نہ کرنے کی شرط لکھوائی تھی۔
اداکارہ حبا بخاری نے اس بات پر اپنے خالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک کو ایسا کرنا چاہیئے کیونکہ یہ عورت کا حق ہے۔
حبا بخاری نے بتایا کہ مجھے آریز پر کسی قسم کا شک نہیں ہے لیکن پھر بھی میں ایسی بہت سی باتیں اپنے نکاح نامے میں شامل کروائیں ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
