بگ باس او ٹی ٹی سے پہلے الوداعی کنٹسٹنٹ رہ چکی بولی وڈ اداکارہ عرفی جاوید شو میں تو لوگوں کے دلوں میں خاص جگہ نہیں بنا پائیں، لیکن باہر آتے ہی انہوں نے جو تباہی مچائی، اس نے انہیں ہر سرخی کی زینت بنا دیا۔
کبھی اپنی بولڈ ڈریسنگ تو کبھی اپنے بے باک بیانات کے سبب وہ موضوعِ گفتگو بنی رہتی ہیں۔
حال ہی میں عرفی کی کچھ تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں انہوں نے بے شرمی کی تمام حدیں عبور کرتے ہوئے ایک نیا انداز اپنایا ہے۔
عرفی نے اپنے پورے جسم کو گلابی اور سفید پھولوں سے پینٹ کیا ہوا تھا۔ اپنے بولڈ فیشن سینس کے لیے مشہور عرفی نے اس دوران گہرے گلے والا سوٹ پہنا تھا، جس میں وہ اپنے باڈی آرٹ کا مظاہرہ کرتی نظر آئیں۔

عرفی کی یہ تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو کچھ لوگ تعریف کرتے تو کچھ نے اداکارہ کو ٹرول کرتے نظر آئے
اس سے قبل عرفی کا باڈی اسکن لُک سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا جس میں ان کا جسم تقریباً برہنہ نظر آرہا تھا۔
خیال رہے کہ عرفی جاوید بگ باس او ٹی ٹی سے محض ایک ہفتے میں ہی آوٹ ہوگئی تھیں، لیکن شو کے بعد سے ہی اپنے اسٹائل اور فیشن کے لیے وہ اکثر خبروں میں رہتی ہیں۔
عرفی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ عجیب و غریب انداز میں ڈانس کرتی نظر آرہی ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
دراصل اس ویڈیو میں عرفی مسلسل چکری کی طرح گھوم رہی تھیں اور گھومتے گھومتے وہ دھڑام سے گر جاتی ہیں۔ ایسا پہلی بار نہیں کہ جب ٹرولرز نے ان کا مذاق بنایا ہو۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
