پاکستان بھر میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر جہاں عوام اور دیگر سیاسی شخصیات کا ردعمل سامنے آیا ہے وہیں شوبز شخصیات نے بھی اپنی آواز بلند کرنی شروع کردی ہے۔
پاکستانی اداکار اور سوشل میڈیا اسٹار ارسلان نصیر نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں پٹرول کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر دلچسپ انداز میں تبصرہ کیا ہے۔
ارسلان نصیر نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے عوام کو نصیحت پیش کی ہے۔
Nahi to aap ke khayaal mai Ertugrul kyun dikhaya ja raha tha? Issi liye taakay awaam gaari ki bajaye ghorro pe safar karay 👌 #petrolprice
Advertisement— Arslan Naseer – CBA (@ArslanNaseerCBA) February 16, 2022
انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ حکومت پاکستان، عوام کو ارطغرل ڈرامہ کسی بڑے مقصد کے تحت دکھا رہی تھی ۔
انہوں نے کہا ہے کہ عوام کا ارطغرل ڈرامہ دکھانے کا اصل مقصد یہ تھا کہ لوگ گھوڑوں پر سفر کریں اور گاڑی چلانا چھوڑ دیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا اسٹار اور اداکار ارسلان نصیر اکثر سماجی مسائل پر بات کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہا کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
خیال رہے کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے کا اعلان کردیا۔
حکومت نے ایک بار پھر عوام پر پیٹرول بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے اور 3 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 159 روپے اور86 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے اور 53 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 154 روپے 15 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے 43 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 123 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
