 
                                                      بچہ لوگ گیم شو
بول انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی ٹیم بلیو ڈولفنز نے مخالف ٹیموں کے چھکے چھڑادیے۔
پاکستان کے نمبر ون چینل ’’بول انٹرٹینمنٹ‘‘ نے صارفین کے لیے سپر ہٹ پروگرام دینے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تاریخ میں پہلی بار بچوں کے لیے اپنے پہلے شو کا آغاز کردیا ہے۔
’بول انٹرٹینمنٹ‘ کی جانب سے حال ہی میں ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کا آغاز کیا گیا جس کی میزبانی نامور اداکار احمد علی بٹ کررہے ہیں اور اب تک پروگرام کی نشر ہونے والی 3 قسطیں عوام میں مقبولیت کے تمام پچھلے ریکارڈ توڑ چکی ہے۔
بول انٹرٹینمنٹ کے پروگرام ’بچہ لوگ گیم شو‘ کی تیسری قسط کا ایک پرومو جاری کیا گیا جس میں ایک گیم میں بلیو ڈولفنز کی جانب سے ریڈ بیٹلس کو شکست دینے کے بعد انجوائے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: احمد علی بٹ کی میزبانی میں ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کی پہلی قسط نے تہلکہ مچادیا
اس دوران پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ بھی بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کرتے اور گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ بلیو ڈولفنز کی جانب سے ریڈ بیٹلس کے لیے ’لوزر ، لوزر‘ کے نعرے لگائے گئے جب کہ بلیو ڈولفنز کی کپتان نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ ابھی تو صرف شروعات ہے، آگے آگے دیکھیں ہوتا ہے کیا۔
اس سے قبل ایک پرومو میں میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ اب تک پروگرام کی 3 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور پانچویں قسط تک ہماری سب سے کمزور ٹیم کو خدا حافظ کردیا جائے گا یعنی وہ ٹیم کپتان اور بچوں سمیت ’ایلیمنیٹ‘ ہوجائے گی اور پھر اگلی قسط میں ایک نئی ٹیم جوائن کرلے گی۔
اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔
واضح رہے اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والا پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ ہر ہفتے کی شام 5 بجے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 