Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس تصویر میں جو پہلے دکھائی دے اس سے اپنی ذہانت اور شخصیت کو پرکھیں

Now Reading:

اس تصویر میں جو پہلے دکھائی دے اس سے اپنی ذہانت اور شخصیت کو پرکھیں

ہر انسان اپنے ساتھ دوسروں کی شخصیت بارے میں جاننے کی جستجو میں رہتا ہے کہ وہ کن خوبیوں  کا مالک ہے اوراس میں کیا خامیاں ہیں۔

شخصیت کو پرکھنے کے کئی طریقہ ہیں کوئی ہاتھ کی لکھائی سے شخصیت پہچاننے کا گر جانتا ہے تو کوئی جملوں کو مکمل کرکے اس کے منفرد ہونے کے بارے میں آگاہ کرتا ہے۔

نفسیات میں کسی بھی فرد کی ذہانت، رویہ اور شخصیت کو پہچاننے کے کچھ مختلف طریقے ہیں ان میں سے ایک تصویروں کی مدد سے شخصیت کی شناخت بھی شامل ہے اسی طرح یہاں پر ایک تصویر پیش کی جارہی ہے، جس میں بہت سی شے دکھائی دے رہی ہیں لیکن آپ کی نظر پہلے کس شے کی جانب اٹھی یا یوں کہیں کہ اس تصویر میں آپ کو سب سے پہلے کیا نظر آیا وہی آپ کی شخصیت ہے۔

 اور اسی سے آپ اپنی ذہانت کے متعلق بھی جان سکتے ہیں اور یہ بھی کہ آپ دنیا کو کس نظر سے دیکھتے ہیں اور آپ کس طرح کی شخصیت کے مالک ہیں۔  یوں تواس تصویر میں  سیب کے درخت، ایک آدمی کی چہرہ، ایک بچی اور بہت سے سیب دکھائی دے رہیں ہیں۔

Advertisement

اگر آپ نے اس تصویر میں سب سے پہلے درخت یا ایک آدمی کے چہرے کو دیکھا ہے تو جان لیں کہ آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو کسی بات یا مسئلے کو عام طرح یا سرسری نگاہ سے دیکھتے ہیں ایسے افراد کسی معاملے کو غور سے نہیں دیکھتے نہ ہی اسے کسی اور طرح سے جانچنے کی کوشش کرتے ہیں، جو بھی سامنے ہو اس پر یقین کر لیتے ہیں اسی لئے یہ محنت کے عادی نہیں ہوتے۔

اگر آپ نے سب سے پہلے اس تصویر میں  موجود بچی کو دیکھا ہے کہ جو کتاب پڑھ رہی ہے توآپ کی شخصیت قدرے مختلف ہے کیو نکہ آپ کسی بھی معاملے کو سرسری نگاہ سے دیکھنے کے بجائے اس کو کئی اور طرح سے پرکھتے ہیں۔ اور ساتھ ہی کسی بھی مسئلے کا حل تلاش کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہیں۔ اور مشکلات میں خود کو سنبھالنے کا گربھی جانتے ہیں۔

اور اگر آپ ان لوگوں میں  شامل ہیں جن کی نظر سب سے پہلے اس سیب پر پڑی جو عین بچی کے سر پر نظر آرہا ہے جیسے آئن اسٹائن بھی درخت کے نیچے بیٹھا تھا اور اس کے سر پر بھی سیب آکر گرا تھا اگر غور سے دیکھا جائےتو درخت کی صورت میں آئن اسٹائن کا چہرہ معلوم ہورہا ہے تو جان لیں آپ کی شخصیت ایسی ہے جو کسی بھی کام کو ادھورا نہیں چھوڑتی بلکہ اسے پایا تکمیل تک پہنچاتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر