بالی ووڈ کی معروف اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے خواتین کے معاشرے میں کردار کو بخوبی انداز میں پیش کرنے کا ذریعہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں اپنی آنے والی ویب سیریز کی تشہیر کے دوران اداکارہ نے خواتین کے فلموں میں کرداروں کے متعلق بات کی ہے۔
مادھوری ڈکشٹ نے کہا ہے کہ فلموں میں خواتین کو صرف مظلوم بنا کر پیش کیا جاتا ہے جبکہ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایک ایسی جگہ ثابت ہورہا ہے جو معاشرے میں ہمارے کردار کو سمجھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو اندازہ ہورہا ہے کہ آج کل خواتین دنیا کے ہر شعبے میں کام کرسکتی ہیں اور بہتر انداز میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم کی مدد سے لوگوں نے عورتوں کو ایک نئے انداز میں دیکھنا شروع کیا ہے اور اسی کی مدد سے ہم مزید بہتر کام کرسکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ویب سیریز میں عورتوں کا کردار بہت مختلف اور بہت اچھے انداز میں دکھایا اور بتایا جاتا ہے ۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ پہلے عوام عورتوں کو فلم میں صرف ڈانس کرتے ہوئے یا پھر چند جملے کہتی ہوئی دکھائی دیتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہے ۔
اب ویب سیریز کے ذریعے عورتوں اور لڑکیوں کو بہتر اور خوبصورت انداز میں پیش کیا جاتا ہے جو کہ لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں ۔
خیال رہے کہ روان کی 25 تاریخ کو اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کی پہلے ویب سیریز ریلیز کی جائیگی جس کا نام دی فیم گیم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
