Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاوری گرل، دنانیر نے میڈیا انڈسٹری کے متعلق کیا اپنے خیالات کا اظہار

Now Reading:

پاوری گرل، دنانیر نے میڈیا انڈسٹری کے متعلق کیا اپنے خیالات کا اظہار
پاوری گرل، دنانیر

گزشتہ سال اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے وائرل ہونے والی دنانیر  جو کہ اب سوشل مڈیا پر پاوری گرل کے نام سے جانی جاتی ہیں۔

 حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران پاوری گرل، دنانیر نے میڈیا انڈسٹری سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

دنانیر نے کہا ہے کہ اس انڈسٹری میں سب سے خطرناک چیز یہ ہے کہ آپ سے متعلق کیا کہا جارہا ہے؟ اور یہاں اسی چیز کی اہمیت بھی ہے۔

 انہوں نے بتایا ہے کہ اس انڈسٹری میں لوگ اس بات کو اہمیت دیتے ہیں کہ آپ کے ساتھ کیا ہوتا ہے یا آپ کے متعلق کیا کہا جاتا ہے ؟

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ اگر آپ سے متعلق کی جانے والی باتیں ختم ہوجائیں تو آپکی اہمیت بھی ختم ہوجاتی ہے۔

Advertisement

پاوری گرل کا کہنا تھا کہ آج کل سوشل میڈیا پر کچھ بھی پوسٹ کرنے سے بہت ڈر لگتا ہے کیونکہ ہماری غلطیوں کو اللہ بھی معاف کردیتا ہے لیکن ہمارے معاشرے کے لوگ ہمیں معاف نہیں کرتے ہیں۔

 انہوں نے معاشرے میں بیٹیوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے  کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں بیٹوں کو جو اہمیت حاصل ہے وہ بیٹیوں کو نہیں ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہیئے۔

 انہوں نے بتایا کہ لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ بیٹے بہت زیادہ اہمیت کے حامل ہیں لیکن اب ان کو یہ سمجھنے کی ضرورت  ہے کہ بیٹوں کے ساتھ ساتھ بیٹیاں بھی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں۔

دنانیر نے اپنے اداکاری کے کیریئر پر بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں اداکارہ سجل علی اور یمنیٰ زیدی سے ملنے کی بہت خوشی تھی ۔

 خیال رہے کہ دنانیر ایک سوشل میڈیا اسٹار ہیں جنہوں نے حال ہی میں اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر