Advertisement
Advertisement
Advertisement

’بچہ لوگ گیم شو‘ میں بچوں کے درمیان دلچسپ مقابلے

Now Reading:

’بچہ لوگ گیم شو‘ میں بچوں کے درمیان دلچسپ مقابلے
بچہ لوگ گیم شو

بچہ لوگ گیم شو

بول انٹرٹینمنٹ کے مقبول ترین شو ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ کے مختلف سیگمنٹس میں بچوں کے درمیان دلچسپ مقابلے جاری ہیں۔

پاکستان کے نمبر انٹرٹینمنٹ چینل ’بول انٹرٹینمنٹ‘ پر نشر ہونے والے بچوں کے مقبول ترین پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ نے مقبولیت کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور اداکار احمد علی بٹ کی میزبانی میں ہونے والے پروگرام کو سوشل میڈیا پر بہت سراہا جارہا ہے۔

’بچہ لوگ گیم شو‘ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے درمیان ٹائی دی ناٹ سمیت مختلف گیمز کے مقابلے کروائے گئے جس میں زیادہ تر مقابلوں میں بلیو ڈولفنز دیگر ٹیموں پر حاوی رہی جب کہ بچوں نے ان گیمز کو بھرپور انجوائے کیا۔

اس دوران پروگرام کے میزبان احمد علی بٹ بھی بچوں کے ساتھ خوب ہلہ گلہ کرتے اور گانا گاتے دکھائی دے رہے ہیں جب کہ وہ گیمز کے دوران بچوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بھی دکھائی دیے۔

Advertisement

اس سے قبل ایک پرومو میں میزبان احمد علی بٹ نے کہا کہ اب تک پروگرام کی 3 قسطیں نشر ہوچکی ہیں اور پانچویں قسط تک ہماری سب سے کمزور ٹیم کو خدا حافظ کردیا جائے گا یعنی وہ ٹیم کپتان اور بچوں سمیت ’ایلیمنیٹ‘ ہوجائے گی اور پھر اگلی قسط میں ایک نئی ٹیم جوائن کرلے گی۔

اداکار احمد علی بٹ کسی تعارف کے محتاج نہیں اور ان کا شمار پاکستان کے ان چند فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے چھوٹی اور بڑی اسکرین کے علاوہ موسیقی کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوایا جب کہ پروگرام کی میزبانی میں بھی ان کا کوئی ثانی نہیں۔

واضح رہے اداکار وکامیڈین احمد علی بٹ کی میزبانی میں شروع ہونے والا پروگرام ’’بچہ لوگ گیم شو‘‘ ہر ہفتے کی شام 5 بجے بول انٹرٹینمنٹ پر نشر ہوگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر