Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیرو کا کردارا ادا کرنے سے تنگ آچکا ہوں، عفان وحید

Now Reading:

ہیرو کا کردارا ادا کرنے سے تنگ آچکا ہوں، عفان وحید
عفان وحید

عفان وحید نے ہالی ووڈ سے موصول ہونیوالی پیشکش کیوں ٹھکرائی؟

پاکستان کے ٹاپ ہیروز میں سے ایک اداکار عفان وحید نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایاہے کہ وہ ہیرو کے کردارا ادا کرنے سے تنگ آچکے ہیں۔

حال ہی میں اپنے ایک انٹرویو کے دوران اداکار عفان وحید نے  اپنے کیریئر سمیت دیگر پہلوؤں پر بات کی ہے۔

 اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اداکاری میں کچھ نیا کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہیں کیونکہ مثبت اور ہیرو والے کردار ادا کرنے سے وہ بیراز ہوچکے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے کہ میں اور بھی بہت کچھ کرسکتا ہوں اور آج کل میں ایک اچھی اور الگ اسکرپٹ کے انتظار میں ہوں۔

 انہوں نے کہا ہے کہ کام کرتے رہنا اور اس کا توازن بنائے رکھنا بہت ضروری ہے کیونکہ یہ آپ کی کمائی کا بھی ذریعہ  ہوتا ہے۔

Advertisement

اداکار نے بتایا ہے کہ وہ خود کو ہمیشہ خوش دیکھنا چاہتے ہیں  اسکے علاوہ وہ اپنی  زندگی میں  چاہتے ہیں کہ کم کام کریں لیکن اچھے کام کریں۔

انہوں نے ایوارڈ کے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ مجھے اچھا لگتا ہے کہ جب میرے کام کو سہرایا جاتا ہے لیکن یہ ایوارڈز مجھے کسی قسم کی خوشی نہیں دیتے ہیں ۔

انہوں نے اپنے متعلق بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک مکمل شخص نہیں ہیں وہ بھی غلطیاں کرتے ہیں، گرتے ہیں سنبھلتے ہیں اور کام کے لئے بھاگ دوڑ کرتے ہیں  لیکن اس دوڑ میں بھاگتے ہوئے کبھی کبھی ہم غلط فیصلے بھی  کرلیتے ہیں۔

عفان وحید نے بتایا ہے کہ کامیابی صرف آپ کا بھرا ہوا بیک اکاؤنٹ نہیں ہے بلکہ آپ کی اصل کامیابی آپ کا یاد رکھا جانے والا کام اور نام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر