ریئیلٹی ٹی وی اسٹار کائیلی جینر کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے ۔
کائیلی جینر نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش کے متعلق اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی ایک پیغام جاری کیا ہے۔

اس پیغام میں کائیلی جینر نے اپنے بچے کی پیدائش کی تاریخ بھی بتائی ہے جو کہ 2 فروری، 2022 ہے ۔
علاوہ ازیں انسٹاگرام پر کارڈیشین اسٹار نے ایک ہاتھ کی تصویر شیئر کی جس میں بچے کا بازو دیکھا جاسکتا ہے تاہم ابھی تک بچے کی جنس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
کائیلی جینر کے ہان دوسرے بچے کی پیدائش کی خبر پر ان کے چاہنے والوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی ڈھیئرون دعائیں بھی دی ہیں۔
خیال رہے کہ کائیلی جینر کی بیٹی 4 سال کی ہے جس کا نام اسٹرومی ویبسٹر ہے ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
