بھارت کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے والد کی زندگی پر بننے والی فلم میں ان کے والد کا کردار ہالی وڈ اداکار ادا کریں گے۔
حال ہی میں اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے یہ بات واضح کی ہے وہ اپنے والد کی زندگی پر ایک فلم بنانے جارہی ہیں۔
اس فلم میں اداکارہ کے والد کی زندگی اور ان کے بیڈمنٹن کے کیریئر سے چیمپئن شپ تک کے سفر کے حوالے سے بتایا جائیگا ۔
اس فلم میں ان کے والد کا کردار ادا کرنے کے لئے دیپیکا پدوکون نے ہالی وڈ کے اداکار کا انتخاب کیا ہے لیکن تاحال نام نہیں بتایا ہے۔
خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پڈوکون کے والد جن کا نام پرکاش پڈوکون ہے بھارت کے بیڈمنٹن چیمپئن رہ چکے ہیں اور خود اداکارہ بھی بیڈمنٹن کی اسٹیٹ لیول چیمپئن رہ چکی ہیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
ان دونوں جہاں ایک طرف اداکارہ اپنی نئ فلم ’گہرائیاں‘ کی کامیابی سمیٹنے میں مصروف ہیں وہیں انہیں اس فلم میں اپنے کردار کی وجہ سے خاصی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
علاوہ ازیں اداکارہ نے اس فلم میں اپنے کردار کے متعلق بتایا ہے کہ ’علیشہ‘ کا کردار ان کے فلمی کیریئر کا سب سے بہترین اور قابل دید کردار ثابت ہوا ہے ۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
