
نامور اداکارہ میرا اور معمر رانا جلد اسکرین پر اکھٹے نظر آئیں گے۔
پاکستان کے متنازع اداکارہ میرا اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں تاہم آج کل وہ اپنے سابق شوہر عتیق الرحمان سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں۔
پاکستان کے نامور اداکار معمر رانا نے اپنی اہلیہ مہناز کے ہمراہ اداکارہ میرا کے گھر کا دورہ کیا ۔ اس دوران میرا نے معمر رانا اور اہلیہ کو بیٹی کی منگنی پر انہیں مبارک باد پیش کی۔
یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ میرا کی والدہ کا عتیق الرحمان کے بیان پر سخت رد عمل
دوسری جانب اداکار معمر رانا اور میرا نے مشترکہ پروجیکٹس پر گفتگو بھی کی جب کہ میرا اور معمر رانا جلد اسکرین پر اکھٹے نظر آئیں گے۔
خیال رہے عدالتی فیصلے سے متعلق اداکارہ میرا کی والدہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ عدالت نے فیصلہ کیا ہے میرا آج تک عتیق الرحمان کی بیوی ہے میں اس فیصلے کا احترام کرتی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں عتیق الرحمان کو آفر دیتی ہوں کہ وہ آئیں اور اپنی دلہن میرا کو ساتھ گھرلے جائیں۔
جس پر عتیق الرحمان نے جواب دیا کہ اداکارہ میرا میری بیوی نہیں ہیں تاہم عدالت کا فیصلہ حق اور سچ کی فتح ہے جب کہ 2018 کے عدالتی فیصلے پر میرا کو خلع مل چکی ہے اور عدالتی فیصلے کے بعد میرا میری بیوی نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News