
پاکستانی اداکار احمد علی اکبر جو کہ اپنے مقبول ترین ڈرامے ’پری زاد‘ کی وجہ سے عوام کے دلوں پر چھائے ہوئے ہیں۔
اس ڈرامے کی پاکستان بھر میں دھوم تھی اور عوام کو اس ڈرامے کے آخری قسط کا بےصبری سے انتظار بھی تھا۔
اس ڈرامے کی آخری قسط گزشتہ ہفتے سینیما گھروں میں نشر کی گئی تھی جبکہ ٹیلیویژن پر اس کی آخری قسط 2 روز قبل دکھائی گئی ہے۔
اس ڈرامے کو پاکستان بھر میں بہت پسند کیا گیا ہے لیکن سرحد پار بھی اس کو خوب پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔
ڈرامے کا مرکزی کردار پاکستانی اداکار احمد اکبر نے ادا کیا ہے جن کی صلاحیتوں کو بھارتی اداکارہ نے بھی خوب سراہا ہے۔
بھارت سے تعلق رکھنے والی پنجابی اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستانی اداکار احمد علی اکبر کی باکمال اداکاری کو خوب سہراتے ہوئے اسٹوری شیئر ہے۔
دوسری جانب اداکار احمد علی اکبر نے اداکارہ سونم باجوہ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنی اسٹوری پوسٹ کی ہے۔
خیال رہے کہ سونم باجوہ بھارت سے تعلق رکھنے والی پنجابی اداکارہ ہیں اور حال ہی میں انہوں اداکارہ شہناز گل کے ساتھ ایک کامیڈی فلم ’حوصلہ رکھ‘ بھی کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News