Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو کروڑوں کی جائیداد مل گئی

Now Reading:

بھارتی اداکارہ شلپا شیٹی کو کروڑوں کی جائیداد مل گئی
شلپا شیٹی

شلپا شیٹی

کچھ عرصہ قبل فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ضمانت پر رہا ہونے والے بھارتی بزنس مین راج کندرا نے اپنی کروڑوں کی جائیداد اہلیہ شلپا شیٹی کے نام کردی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا نے اپنی کروڑوں کی جائیداد اہلیہ کے نام کردی ہے جس میں مختلف مقامات پر فلیٹس سمیت قیمتی گاڑیاں شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق نامور بزنس مین راج کندرا نے اپنی اہلیہ اور معروف بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے نام جوہو میں واقع مہنگا ترین بنگلا اور پانچ فلیٹ پر مشتمل ایک اور قیمتی بلڈنگ کی ہے اور یہ پوری رقم 38 کروڑ 50 لاکھ بھارتی روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں؟

بزنس مین راج کندرا کی جانب سے اپنی اہلیہ شلپا شیٹی کے نام رقم منتقلی کے بعد اداکارہ نے ایک کروڑ 90 لاکھ روپے کا معاوضہ بھی ادا کیا جو جائیداد منتقلی کا دستاویزی معاوضہ تھا۔

Advertisement

واضح رہے بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو فحش فلمیں بنانے اور انھیں موبائل ایپس پر نشر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ، اس دوران اداکارہ پر بھی فحش مواد بنانے میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگر فحش فلموں کے کیس میں راج کندرا کوقید ہوگئی تو شلپا شیٹی کیا کریں گی؟  

بعد ازاں بزنس مین راج کندرا کو عدالت نے 50 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر