بھارت کی نوجوان اور ابھرتی ہوئی اداکارہ اننیا پانڈے کی گاڑی پولیس کی جانب سے لاک کردی گئی ہے جس کی وجہ اور ویڈیو سامنے آچکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اداکارہ اننیا پانڈے شوٹنگ کے سلسلے میں ایک اسٹوڈیو میں موجود تھیں جس دوران ان کی گاڑی اسٹوڈیو کے باہر نو پارکنگ ایرای میں کھڑی تھی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اننیا پانڈے کی گاڑی کے ساتھ اور گاڑیاں نو پارکنگ ایریا میں موجود تھیں جس کے خلاف کارروائی کی گئی۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نو پارکنگ ایریا میں گاڑی پارک کرنے کی وجہ سے اداکارہ سمیت تمام گاڑیوں کا پولیس نے لاک کردیا ہے جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے جس مں گاڑ کو لاک کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی گاڑی کو جلد ہی وارننگ دے کر چھوڑ دیا جائیگا ۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ اننیا پانڈے، بالی ووڈ اسٹار چنکی پانڈے کی بیٹی ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کیا ہے۔
اداکارہ اننیا پانڈے نے حال ہی میں دیپیکا پڈوکون کے ساتھ فلم ’گہرائیاں‘ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔
علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کے مطابق اننیا پانڈے اپنی ایک فلم کے لئے تقریباً 1.5 کروڑ کا معاوضہ لیتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
