
بالی ووڈ میں اپنے اترنگی فیشن سینس اپنانے والے اداکار رنویر سنگھ جو کہ اپنی اسٹائلنگ کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چھائے رہتے ہیں۔
اداکار رنویر سنگھ اکثر عجیب و غریب اسٹائلنگ کی وجہ سے مداحوں کی توجہ کا مرکز بنے رہتے ہیں جبکہ انہیں بہت سی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔
بہرحال حال ہی میں اداکار نے بتایا ہے کہ وہ اپنے فیشن سینس اور اسٹائلنگ کے لئے کس شخصیت سے متاثر ہیں اور وہ ایسے کپڑے کس سے لیا کرتے ہیں۔
حال ہی میں اداکار رنویز سنگھ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سوام جواب کا ایک سیشن کیا تھا جس میں انہوں نے بہتسے سوالات کے جوابات دیئے ہیں۔
اسی دوران کرن جوہر نے بھی اداکار سے ایک سوال کرتے ہوئے پوچھا کہ ’آپ کے اس اترنگی فیشن کا اصل راز کیا ہے؟
اس سوال کے جواب میں اداکار نے بتایا ہے کہ میں اکثر اوقات آپ کے مہنگے کپڑوں پر ریڈ مارتا ہوں اور یہی میرے فیشن کا راز بھی ہے۔
اداکار نے کہا ہے کہ خدا ہر ایک کو کرن جیسا دوست ضرور دے۔
علاوازیں ایک سوال میں انہوں نے بتایا ہے کہ وہ اپنے فیشن اور اسٹائلنگ کے لئے DENNIS RODMAN سے بہت متاثر ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News