
بالی ووڈ انڈسٹری میں موجود اداکاراؤں کی فہرست کافی لمبی ہے جس میں سے کچھ ایسی ہیں کہ جن کا نام سنتے ہی لوگ ان کے دیوانے نظر آتے ہیں۔
اس فہرست میں کچھ نام نئے بھی ہیں اور پرانے بھی اور کچھ ایسے بھی ہیں جنہوں نے کم وقت اور سخت محنت سے اپنا نام بنایا ہے جس میں اداکارہ کرینہ کپور خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ، دیپیکا پڈوکون و دیگر نام شامل ہیں۔
لیکن جب بات کی جائے فلموں میں کام کرنے کے لئے لیے جانے والے معاوضے کی تو اس حوالے سے جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔
اس حوالے سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق آج کی تاریخ میں سب سے زیادہ معاوضہ 15 کروڑ روپے کا ہے جس کا مطالبہ کرنے والی اداکارائیں دیپیکا پڈوکون اور عالیہ بھٹ ہیں۔
دوسرے نمبر پر اداکارہ کرینہ کپور اور کترینہ کیف کا نام آتا ہے جو کہ ایک فلم کے لئے 12 کروڑ معاوضہ لیتی ہیں۔
علاوہ ازیں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور انوشکا شرما اپنی ایک فلم کے لئے 78 کروڑ لیتی ہین جبکہ شردھا کپور 7 کروڑ لیتی ہیں۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکارہ ودیا بالن اپنی ایک فلم کے لئے 4 کروڑ روپے کا معاوضہ لیتی ہیں جبکہ جیکولین 2.5 کروڑ لیتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق جھانوی کپور اور سارہ علی خان ایک فلم کرنے کے لئے 2 کروڑ روپے لیتی ہیں جبکہ دیشا پاٹنی بھی اسی فہرست میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News