
بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ شبانہ اعظمی نے برقع سے متعلق متنازع بیان دینے پر اداکارہ کنگنا رناوت کو کرارا جواب دے دیا۔
شبانہ اعظمی نے کنگنا رناوت کی انسٹا اسٹوری کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ اگر میں غلط ہوں تو مجھے درست کریں لیکن افغانستان ایک تھیوکریٹک ریاست ہے اور جب میں نے آخری بار چیک کیا تھا کہ بھارت ایک سیکولر جمہوریہ تھا۔
شبانہ اعظمی کے اس جواب پر سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اُن کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے۔
واضح رہے کہ کنگنا رناوت نے بھارتی ریاست کرناٹک میں حجاب پر جاری تنازع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر آپ ہمت دکھانا چاہتے ہیں تو افغانستان میں برقع نہ پہن کر دکھائیں۔
اداکارہ نے کہا تھا کہ آزاد ہونا سیکھیں اور خود کو پنجرے میں بند نہ کریں۔
واضح رہے کہ کرناٹک میں باحجاب لڑکی مسکان کو ہندو انتہا پسندوں نے کالج جاتے ہوئے ہراساں کیا تھا جس کے جواب میں لڑکی نے ڈرے بغیر نعرہ تکبیر بلند کیا تھا۔
مسکان کی بہادری پر جمعیت علماء ہند کے سربراہ مولانا محمود مدنی نے 5 لاکھ بھارتی روپے انعام کا اعلان کیا۔
دنیا بھر میں اس واقعے پر مختلف انداز سے تبصرے اور تجزیے کئے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News