
بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت ایک بار پھر بڑی مشکل میں پھنس گئیں۔
معروف شاعر جاوید اختر کی جانب سے دائر کیے گئے کیس میں عدالت نے کنگنا رناوت کی مقدمہ ٹرانسفر کرنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سیشن عدالت نے اداکارہ کنگنا کی دو درخواستیں مسترد کی ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج ایس ایم بھوسلے نے بدھ کے روز دونوں درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مسترد کردیا جس میں کنگنا رناوت نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ اندھیری کے مجسٹریٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے۔
اداکارہ نے ایک درخواست میں کہا تھا کہ ان کے خلاف جاوید اختر کی جانب سے دائر کیا گیا مقدمہ اندھیری کے مجسٹریٹ کی بجائے کسی اور مجسٹریٹ کو دیا جائے جبکہ دوسری درخواست کنگنا رناوت نے جاوید اختر کے خلاف دائر کی تھی۔
واضح رہے کہ جاوید اختر نے اداکارہ کنگنا کے خلاف ممبئی کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔
جاوید اختر نے مؤقف اختیار کیا کہ اداکارہ نے قومی ٹیلی ویژن پر ان کی تضحیک کی اور اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت پر اپنے بیانات میں بے بنیاد تبصرے کیے جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News