
پاکستانی اداکارہ ماہم عامر نے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
اداکارہ نے اپنے وزن کے بارے میں تبصرے کرنے والے ناقدین کو کرارا جواب دے دیا۔
انہوں نے لکھا کہ یہ کہنا صحیح نہیں کہ آپ صحت مند ہو گئی ہیں، وزن کچھ بڑھ نہیں گیا، اوہ بے بی کو ہوئے اتنا وقت گزر گیا ہے ابھی تک وزن کم نہیں کیا، آپ کافی مختلف لگ رہی ہیں، آپ کافی بڑی لگ رہی ہیں۔
ماہم عامر نے کہا کہ یہ سارے سوال اس انسان سے نہیں پوچھنے چاہئیے جس کا ایک بچہ ہو، براہ مہربانی اس طرح کے سوالات مت پوچھا کریں کچھ خدا کا خوف کریں۔
خیال رہے کہ اداکارہ ماہم عامر کی شادی اداکار فیضان شیخ کے ساتھ 2018ء میں ہوئی تھی اور دسمبر 2021ء میں اس جوڑے کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News