Advertisement
Advertisement
Advertisement

ادا جعفری کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

Now Reading:

ادا جعفری کو مداحوں سے بچھڑے 7 برس بیت گئے

شاعرہ ادا جعفری کی آج 7 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

ادا جعفری 22 اگست 1924ء کو بدایوں شہر میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام عزیز جہاں تھا۔

انہوں نے تیرہ برس کی عمر سے ہی شاعری شروع کر دی تھی، وہ ادا بدایونی کے نام سے شعر کہتی تھیں۔

ادا جعفری کی شخصیت میں کتابوں بچوں اور مظاہر فطرت سے محبت اور قربت کا احساس بچپن ہی سے تھا۔

ابتداء میں وہ کاغذ اور قلم تھام کر ہر گزرتے لمحے کا حساب درج کرتی تھیں اور بڑی باقاعدگی سے روزنامچہ لکھا کرتی تھیں۔

Advertisement

ادا کی شادی 1947ء میں نور الحسن جعفری سے انجام پائی۔

ان کے شعری مجموعہ شہر درد کو 1968ء میں آدم جی ایوارڈ ملا جبکہ مرحومہ کو پاکستان اکیڈمی آف لیٹرز کی جانب سے بابائے اردو ایوارڈ سمیت کئی ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

ان کی رہنمائی و پیش قدمی نے آنے والی نسل کو حوصلہ دیا اور نئی منزلوں کا پتہ بتایا بلاشبہ ادا جعفری کا مقام اردو شاعری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

ادا جعفری کا انتقال 12 مارچ، 2015ء میں ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ادا جعفری موجودہ دور کی وہ شاعرہ ہیں جن کا شمار بہ اعتبار طویل مشق سخن اور ریاضت فن کے صف اول کی معتبر شاعرات میں ہوتا ہے

یہ فخر تو حاصل ہے برے ہیں کہ بھلے ہیں

Advertisement

دو چار قدم ہم بھی تیرے ساتھ چلے ہیں

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر