Advertisement
Advertisement
Advertisement

امیتابھ بچن نے عرفان خان کو بہترین اداکار قرار دیدیا

Now Reading:

امیتابھ بچن نے عرفان خان کو بہترین اداکار قرار دیدیا

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن نے ورسٹائل اداکار عرفان خان کو بہترین اداکار قرار دے دیا۔

حال ہی میں امیتابھ بچن نے مرحوم کے بیٹے بابل خان کے نام ایک جذباتی خط لکھا جسے بابل نے اپنے اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے۔

اس خط میں اداکار امیتابھ بچن نے ان کے والد کو ایک بہترین انسان اور اداکار قرار دے دیا۔

انہوں نے لکھا کہ دوستی موت کے بعد بھی برقرار رہتی ہے، آپ کے والد عظیم انسان تھے اور جو لوگ بھی ان سے ملے وہ انہیں بہت اچھے انسان کے طور پر یاد کرتے اور ان کی کمی بہت زیادہ محسوس کرتے ہیں۔

Advertisement

خط میں امیتابھ بچن نے ان کی والدہ سوتاپا سکدر اور چھوٹے بھائی آیان کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ عرفان خان کا تقریباً دو برس قبل (29 اپریل 2020) انتقال ہوگیا تھا۔

انہوں نے 2015 میں امیتابھ بچن کے ساتھ فلم پیکو میں کام کیا تھا جس میں ان دونوں کے علاوہ دیپکا پدوکون بھی شامل تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر