Advertisement
Advertisement
Advertisement

انتظامیہ کا ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا آغاز

Now Reading:

انتظامیہ کا ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا آغاز

کامیڈین کرس راک کو تھپڑ مارنے پر اکیڈمی انتظامیہ نے اداکار ول اسمتھ کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

اس واقعے کے بعد آسکر فلم اکیڈمی نے ول اسمتھ کو تقریب سے جانے کا کہا لیکن اداکار نے انکار کردیا۔

یاد رہے کہ آسکر ایوارڈ کے سلسلے میں جاری لائیو شو کے دوران کامیڈین کرس راک نے شرکاء کو ہنسانے کی غرض سے بہترین اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ و اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ کو مذاق کا نشانہ بنایا۔

جس کے بعد ول اسمتھ اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور سیخ پا ہو گئے، وہ اپنی کرسی سے اُٹھ کر اسٹیج پر جا پہنچے اور کرس راک کو مکا دے مارا، اسٹیج سے واپس آتے ہوئے ول اسمتھ کا کرس راک کو کہنا تھا کہ میری بیوی کا نام اپنے منہ پر مت لاؤ۔

بعد ازاں ول اسمتھ نے انسٹاگرام پر ایک معذرتی پیغام جاری کیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ میں آپ سے عوامی طور پر معافی مانگتا ہوں کرس، میں غلط تھا اور اب میں اپنے کیے پر شرمندہ ہوں اور میری حرکت ایک ایسے شخص کی طرح نہیں تھی جیسا بننے کی میں کوشش کرتا ہوں۔

Advertisement

ول اسمتھ کا کہنا تھا کہ تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے، کل رات کے اکیڈمی ایوارڈز میں میرا رویہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے۔

انہوں نے لکھا تھا کہ مجھے معلوم ہے مذاق کرنا آپ کا کام ہے لیکن جاڈا کی طبی حالت کے بارے میں ایک لطیفہ میرے لیے ناقابلِ برداشت تھا اور میں نے جذباتی طور پر ردعمل ظاہر کیا۔

واضح رہے کہ ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ اسمتھ بالوں کی بیماری ’ایلو پیشیا‘ کا شکار ہیں جس کی تشخیص کا انہوں نے 2018 میں عوام کے سامنے انکشاف کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر