Advertisement
Advertisement
Advertisement

ثناء جاوید کی کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے، رابعہ کلثوم

Now Reading:

ثناء جاوید کی کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے، رابعہ کلثوم

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ رابعہ کلثوم نے بھی پاکستانی اداکارہ ثناء جاوید کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اداکارہ رابعہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ثناء جاوید کے لئے ایک اسٹوری شیئر کی۔

انہوں نے اپنی اسٹوری میں میک اپ آرٹسٹ واجد خان کی پوسٹ شیئر کی جس میں اُنہوں نے کہا تھا کہ وہ بھی اس بات سے متفق ہیں کہ ثناء جاوید انڈسٹری کی بدتمیز اداکارہ ہیں۔

رابعہ کلثوم نے اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اب کانپیں ٹانگنے کا وقت آگیا ہے۔

Advertisement

اداکارہ نے کہا کہ انڈسٹری کے بدتمیز لوگوں کے خلاف آواز اُٹھانے والوں کو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے، مجھے ان لوگوں کے درمیان یہ اتحاد پسند ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ ثناء جاوید کے نامناسب رویے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی ماڈل فریحہ شیخ کی جانب سے ثناء جاوید کے خلاف اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر 4 صفحات پر مشتمل ایک طویل نوٹ لکھا گیا تھا جس کے بعد ثناء کے منفی رویے کے خلاف پوسٹس کا انبار لگ گیا ہے۔

فریحہ شیخ کا اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو غیر سنجیدہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بہت سارے فنکاوں کی جانب سے ثناء جاوید کے برے اور منفی رویے پر بات کرنے کے بعد وہ بھی اپنے برے تجربے پر بات کرنا چاہتی ہیں، وہ محسوس کر رہی ہیں کہ وہ اکیلی ثناء جاوید کے خراب رویے کا شکار نہیں ہوئیں بلکہ اُن کے جیسے اور بھی بہت سے لوگ ہیں۔

فریحہ شیخ نے بتایا تھا کہ ثناء جاوید اپنے سامنے کسی اور فنکار کو دیکھنا بھی پسند نہیں کرتیں اور اُنہیں خصوصی پروٹوکول کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ دوسروں کو حقارت کی نظر سے دیکھتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر