Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارہ کنگنا رناوت ،ول اسمتھ کے حق میں بول پڑیں

Now Reading:

اداکارہ کنگنا رناوت ،ول اسمتھ کے حق میں بول پڑیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت اکیڈمی ایوارڈز المعروف آسکرز میں کامیڈین کو تھپڑ رسید کرنے والے ول اسمتھ کے حق میں بول پڑیں۔

کنگنا رناوت نے ول اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کو لگائے گئے تھپڑ کو درست قرار دے دیا ۔

انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر اس واقعے کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ اگر وہ ول اسمتھ کی جگہ پر ہوتیں تو یہی کرتیں۔

اداکارہ نے لکھا کہ اگر کوئی احمق میری والدہ یا میری بہن کی بیماری کا استعمال کرکے کچھ بیوقوفوں کو ہنسائے تو میں اسے اسی طرح تھپڑ ماروں گی جس طرح ول اسمتھ نے مارا۔

Advertisement

کنگنا نے لکھا کہ امید ہے وہ میرے پروگرام لاک اپ میں آئیں گے۔

واضح رہے کہ آسکرز 2022ء کی براہِ راست تقریب کے دوران ول اسمتھ نے بیوی کا مذاق اُڑانے پر امریکی کامیڈین کرس راک کو تھپڑ دے مارا تھا۔

جس کے بعد امریکی اسٹار کے اس رویے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ماڈلز سبحان عمیس اور عبیر اسد کی راہیں جدا؛ 7 ماہ بعد شادی ختم
صبا قمر کی شادی کی خبریں زیر گردش؛ مداحوں نے حیران کن پیشگوئیاں کردیں
استاد امانت علی خان کو بچھڑے 51 برس بیت گئے
سامعہ حجاب کی حسن زاہد سے ڈیل؟ ٹک ٹاکر نے خاموشی توڑ دی
بانجھ پن کا الزام صرف خواتین پر کیوں؟ پروین اکبر نے معاشرے کے دوہرے معیار کو بےنقاب کردیا
اداکارہ سارہ عمیر نے کرینہ کپور سے اپنی مشابہت کا راز بتادیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر