Advertisement
Advertisement
Advertisement

سونیا حسین نے فریال محمود کی ناراضگی کی اصل وجہ بتا دی

Now Reading:

سونیا حسین نے فریال محمود کی ناراضگی کی اصل وجہ بتا دی

سونیا حسین کا شمار پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک باصلاحیت اور خوبصورت اداکارہ میں ہوتا ہے۔ سونیا حسین نے کئی مشہور ڈراموں میں بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کے مشہورڈراموں میں ایسی ہے تنہائی، عشق زہے نصیب،  محبت تجھے الوداع اور سراب شامل ہے۔

Advertisement

سونیا حسین ہمیشہ ہر کردار کو اس طرح نبھاتی ہیں جیسے وہ ان ہی کے لئے بنایا گیا ہو، یہی وجہ ہے کہ ان کے مداح ان کو زیادہ سے زیادہ اسکرین پر دیکھنا چاہتے ہیں۔

حال ہی میں سونیا حسین کوایک نجی ٹی کے ایک شو میں مدعو کیا گیا جہاں انہوں نے شوبز کیریئر کے ساتھ ذاتی زندگی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔

سونیا حسین اور فریال محمود کے درمیان طویل عرصے سے ایک سرد جنگ جاری تھی جس کا خاتمہ تو ہوگیا لیکن سونیا حسین نے پہلی بار اس کی اصل وجہ سے آگاہ کیا۔

سونیا حسین کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے ہی ایسے ڈراموں میں کام کرتی رہی ہیں جن میں عورت کو مضبوط دکھایاگیا ہو ایک بار جب وہ کسی شوٹنگ کے لئے جارہی تھی تو انہوں نے ایک ڈرامے بے چاری عورت کا بل بورڈ دیکھا اور اسے دیکھ کر وہ چونک گئی یہ کیسانام ہے پھر انہوں نے فیس بک پر اسٹیٹس دیا کہ آج کل کس قسم کے ڈرامے بن رہے ہیں سونیا اس بات سے لاعلم تھی کہ یہ فریال محمود کا ڈرامہ ہےبلکہ وہ صرف نام کے بارے میں ہی کہہ رہی تھی۔

Advertisement

یہ بات درست ہے کہ سونیا حسین نے ڈرامے کے نام اور کہانی پرہی تنقید کی تھی، پھر سہیل جاوید نے بھی اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کچھ لکھا،جس کے بعد فریال محمود نے بھی ایک اسٹیٹس لگایا جس میں ان کے ڈرامے کے نام پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھو لیا اور اس طرح یہ بات کافی عرصہ موضوع بحث بنی رہی۔  تاہم اس کے بعد ان کی فریال محمود سےکوئی ملاقات نہیں ہوئی۔

لیکن جب ایوارڈ کی تقریب میں سونیا حسین کو ڈرامے میں بہترین اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تو فریال محمود نے انہیں بےحد سراہا اورساتھ ہی سنبھالا بھی کیونکہ وہ ایوارڈ لیتے ہوئے بے حد جذباتی ہوگئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر