پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر شاہ ویر جعفری کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ اپنی مزاحیہ ویڈیو کی بنا پردنیا بھر میں مقبول ہیں۔ سب سے خاص بات یہ ہے کہ ان کی ویڈیو میں محض مزاح یا تفریح کا عنصر ہیں نہیں ہوتا بلکہ اس میں دیکھنے والوں کے لئے ایک پیغام بھی ہوتا ہے۔

حال ہی میں شاہ ویر جعفری کو یوٹیوب ایک پروگرام میں مدعو کیاگیا جہاں انہوں نے اس فیلڈ میں نئے والوں کو کئی طرح کے مشورے دے ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ اس کام کے بارے سنجیدہ ہیں اور یہ آپ کی محبت ہے اوراس کام کے کرنے میں کوئی کام بھی رکاوٹ نہیں بنتا تو اس کام کا آغاز ابھی سے کر دیں جہاں بات ہے یسے کی تو وہ خود آجائے گا لیکن اگر آپ یہ کام صرف پیسہ حاصل کرنے کر رہیں ہیں توآپ جلد ہی اس سے اکتا جائیں گے کیونکہ یہ کام آپ کی خواہش نہیں تھی بلکہ آپ نے اسے کسی اور مقصد کے لئے شروع کیا تھا۔

ساتھ ہی انہوں نے اس فیلڈ میں اپنی محنت اور لگن کے بارے میں بتایا کہ وہ صبح اسکول جاتے وہاں سے جاب پر آجاتے اورسخت سردی میں رات گئے گھر واپس آکر ویڈیو ریکارڈ کرتے اور سب سے حیرت کی بات یہ تھی کہ اس وقت فیس بک اور یوٹیوب پرکسی بھی ویڈیو کے پیسے بھی نہیں ملتے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
