Advertisement
Advertisement
Advertisement

با وضو ہو کر اپنا کردار ادا کرتا ہوں، نعمان اعجاز

Now Reading:

با وضو ہو کر اپنا کردار ادا کرتا ہوں، نعمان اعجاز

پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے کہا ہے کہ با وضو ہو کر اپنا کردار ادا کرتا ہوں۔

حال ہی میں اداکار نے ایک انٹرویو میں مداحوں کے ساتھ اپنی نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق بہت سی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by . (@lollywood.zz)

Advertisement

انٹرویو کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ اپنا کام بڑے مذہبی طریقے سے کرتے ہیں، وہ ہمیشہ با وضو ہو کر اپنے کردار ادا کرتے ہیں  اسی لیے کام میں  ایمانداری خود ہی آ جاتی ہے، یہ اُن کے رب کا بڑا کرم ہے۔

اداکار نے بتایا کہ وہ کبھی بھی میک اپ نہیں کرتے، نہ ہی چہرے پر کبھی کوئی فلر کروایا اور نہ کوئی کریم لگائی۔

Advertisement

 

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by . (@lollywood.zz)

Advertisement

نعمان اعجاز کا بتانا تھا کہ آج سے 15 سے 16 سال پہلے اُن پر ایک ایسا وقت آیا تھا کہ وہ جائے نماز پر کھڑے ہو کر باقاعدہ دعا مانگا کرتے تھے کہ اللّٰہ مجھے اس کام سے نکال لے، بڑی دعائیں کی اور مجھے لگتا تھا کہ رب کو یہ کام اچھا نہیں لگتا۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میری ایک اللّٰہ والے انسان سے بات ہوئی جنہوں نے اُن سے کہا کہ تم کون ہوتے ہو ایسا سوچنے والے، ہو سکتا ہے کہ اس پیشے کے ذریعے تم اللّٰہ کے بندوں تک کوئی اچھا پیغام پہنچا سکو جو یہ پیشہ چھوڑ کر نہیں پہنچایا جا سکتا ہے۔

نعمان اعجاز نے یہ بھی بتایا کہ اُن کا کام کرنے کا انداز بڑا سخت ہے، اور انہوں نے اپنے بیٹے زاویار کو اداکاری سکھانے کی کوشش نہیں کی، اُن کی ٹیکنیکس اور انداز بہت الگ ہے، وہ کرداروں کو اپنے اوپر حاوی کر بیٹھتے ہیں جو کبھی کبھی بہت تکلیف دہ بھی ہوتا ہے۔

Advertisement

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر