Advertisement
Advertisement
Advertisement

منگیتر عمر بٹ نے جنت مرزا کو طمانچہ رسید کردیا!

Now Reading:

منگیتر عمر بٹ نے جنت مرزا کو طمانچہ رسید کردیا!

پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کے منگیتر عمر بٹ کے درمیان علیحدگی نے شدت اختیار کرلی، جس کے بعد نوبت یہاں تک پہنچ گئی کہ عمر بٹ نے جنت مرزا پر ہاتھ اٹھا لیا۔

سوشل میڈیا کی معروف ترین جوڑی کے درمیان دراڑ کی وجہ رابیل شیخ بنیں جو کہ خود بھی ایک سوشل میڈیا سیلیبرٹی ہیں، جنت مرزا، عمر بٹ کے اس رویے سے اتنی دلبرداشتہ ہوئیں کہ انہوں نے خود کو گولی مارلی۔

آپ سوچ رہے ہوں گے کہ اتنا سب کچھ ہوگیا لیکن کسی کو کانوں کان خبر تک کیوں نہ ہوئی؟ تو جناب گھبرائیں نہیں، کیونکہ یہ پوری کہانی سوشل میڈیا کی چہیتی اسٹار جنت مرزا کے نئے گانے کی ویڈیو پر مبنی ہے۔

جی ہاں، دو روز قبل جنت مرزا کا ایک نیا گانا “دل موڑ دے” ریلیز ہوا ہے جس نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ مچا دیا ہے۔

Advertisement

معروف گلوکارہ شازیہ منظور کے گائے اس گانے کے خوبصورت بول، دھن اور کہانی نے سننے والوں کو مبہوت کردیا ہے۔

گانے کو صرف دو دن میں ہی ڈھائی ملین کے قریب ویوز مل چکے ہیں، جبکہ سامعین اور ناظرین دونوں کی جانب سے پذایرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

مذکورہ گانے میں جنت مرزا کے منگیتر کا کردار ان کے حقیقی منگیتر عمر بٹ نے ادا کیا ہے، جن کا دل رابیل شیخ پر آجاتا ہے۔

رابیل کی وجہ سے جنت اور عمر میں دوریاں بڑھ جاتی ہیں اور بلآخر اس رشتے کا اختتام علیحدگی پر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں جنت اس صدمے کو برداشت نہیں کر پاتیں اور خود کو گولی مار لیتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر