پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ٹاپ ماڈلز اور اداکاراوں میں سے ایک نادیہ حسین نے آسکر ایوارڈز کے دوران عالمی شہرت یافتہ اداکار وِل اسمتھ کی جانب سے کامیڈین کرس راک کو مارے گئے تھپڑ کی حمایت کی ہے۔
وِل اسمتھ نے گزشتہ روز آسکر ایوارڈ کی تقریب کے دوران اپنی اہلیہ جیڈا پنکٹ اسمتھ کے ہئیر اسٹائل کا مذاق اڑانے پر کرس راک کو تھپڑ مارا تھا۔
Chris Rock made a joke about Will Smith's wife, Jada being in "G.I. Jane" because of her bald head.
Will Smith went up to the stage, and slapped Chris Rock.pic.twitter.com/2BSVxERB6E
Advertisement— LetsOTT Global (@LetsOTT) March 28, 2022
اس وقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے نادیہ حسین نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ میں بطور کامیڈین اسٹیج پر ایک بیمار انسان کو اس کی جسمانی حالت کے بارے میں شرمندہ کرنے والا مذاق کرتی ہوں، تو بہتر ہے کہ مجھے کسی بھی نتیجے کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے!!!
انہوں نے مزید لکھا کہ اخلاق باختہ لطیفے بہت ہوگئے! لوگوں کے جذبات کے بارے میں حساس ہونا سیکھیں۔
https://twitter.com/NADIAHUSSAIN_NH/status/1508447661443420164?s=20&t=9p1-0l5OcUs41H_8_aA2rQ
گزشتہ روز پیش آئے افسوس ناک واقعے کے بعد وِل اسمتھ نے پُرنم آنکھوں کے ساتھ بہترین اداکار کا ایوارڈ حاصل کرتے وقت اپنی تقریر میں اپنی حرکت پر معافی مانگی تھی۔
انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے اپنے بیان میں وِل سمتھ نے کہا کہ تشدد کسی بھی شکل میں زہریلا اور تباہ کن ہے۔
ہالی وُڈ اداکار نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ رات اکیڈمی ایوارڈ کی تقریب میں میرا رویہ ناقابل قبول تھا جس کی کوئی توجیہہ پیش نہیں کی جا سکتی۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے متعلق مذاق تو عام بات ہے مگر جیڈا کی طبی حالت پر مذاق میری برداشت سے باہر تھا اور ایسے میں پھر میں نے جذبات میں ردعمل دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
آسکرز فلم اکیڈمی نے وِل سمتھ کے اس فعل کی مذمت کی تھی اور اس معاملے پر باقاعدہ نظرثانی کا اعلان بھی کیا تھا۔
اکیڈمی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ وہ اپنے قواعد کے مطابق اس معاملے کی تحقیقات کرے گی اور دیکھے گی کہ اس کی کیا سزا بنتی ہے۔
اکیڈمی کے مطابق ول اسمتھ کو اسٹینڈرڈ آف کنڈکٹ کیلیفورنیا کے قانون کے تحت اس کے نتائج بھگتنا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
