پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ فاطمہ آفندی نے بھی مشہور جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں پر اپنا ردعمل دے دیا۔
اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ وہ اپنے ارد گرد ایسے بہت سے جوڑوں کو جانتی ہیں جن کی طلاق ہوئی لیکن ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے، اس لیے ان لوگوں کی طلاقوں کے کیس منظرِ عام پر نہیں آئے صرف اداکاروں پر ہی الزام لگایا جاتا ہے کہ ان کے لیے طلاق لینا عام سی بات ہے۔

اُنہوں نے لکھا کہ عام لوگوں کی بھی طلاق ہوجاتی ہے اور ایسے ان کے لیے رشتےداروں کے طلاق کے بارے میں کیے جانے والے سوالات انتہائی تکلیف دہ ہوتے ہیں لیکن ایک اداکار کے لیے پوری دنیا ہی جیوری بن جاتی ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ سب کو کب یہ بات سمجھ آئے گی کہ دنیا میں کوئی بھی شادی کرنے کے بعد اس لیے طلاق نہیں لیتا کہ یہ اس کے لیے معمولی سی چیز ہے، طلاق بہت زیادہ تکلیف دہ عمل ہے۔
فاطمہ آفندی نے سجل اور احد کے مداحوں سے اپیل کی کہ برائے مہربانی اس تکلیف سے گزرنے والے جوڑوں کو کچھ وقت اکیلے رہنے دیں، یہ مشکل وقت ہے تو تھوڑی ہمدردی کا اظہار کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
