
پاکستان فلم انڈسٹری میں شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور اداکار محمد علی کو مداحوں سے بچھڑے 16 برس بیت گئے۔
محمد علی 19 اپریل 1931ء کو بھارت کے شہر رام پور میں پیدا ہوئے، انہیں پائلٹ بننے کا شوق تھا مگر گھریلو معاشی حالات شوبز کی دنیا میں لے آئے۔
جاندار آواز کی وجہ سے ریڈیو صداکار کی حیثیت سے کام کیا اور فلمی دنیا تک پہنچنے میں بھی ان کی آواز نے ہی اہم کردار ادا کیا۔
اداکار نے 1962 میں فِلم چراغ جلتا رہا سے فلمی کیرئر کا آغاز کیا۔
محمد علی کی اس فلم کا افتتاح مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے ہاتھوں سے کیا مگر اصل شہرت 1963 ءمیں ریلیز ہونے والی فلم شرارت سے ملی۔
انہوں نے باجی، دال میں کالا اور رواج سمیت مجموعی طور پر 268 فلموں میں کام کیا، ان کی بے مثال اداکاری پر حکومت پاکستان کی جانب سے انہیں تمغہ حسن کارکردگی اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا گیا۔
واضح رہے کہ محمد علی نے اداکارہ زیبا سے شادی کی اور دونوں نے فلم نگری میں عزّت، وقار اور نام و مقام پایا۔
اداکار محمد علی 19 مارچ 2006ء کو انتقال کر گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News