ڈراموں کی او ایس ٹی کے بادشاہ نوید ناشاد کی شہرت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
رواں برس عید پر پانچ فلموں میں سے دو فلموں میں نوید ناشاد کی موسیقی کا جادو چلے گا۔
انہوں نے ہدایت کار یاسر نواز کی فلم چکر کی مکمل موسیقی اور اداکار عدنان صدیقی کی فلم دَم مستم کے دو گانوں کی موسیقی ترتیب دی ہے۔
واضح رہے کہ نوید ناشاد نے ٹیلی ویژن ڈراموں کے ٹائٹل سونگ کی ایسی موسیقی ترتیب دی کہ وہ شہرت کے ساتویں آسمان کو چُھونے لگے،انہیں ٹیلی ویژن ڈراموں کے ٹائٹل سونگز کا بادشاہ بھی کہا جاتا ہے۔
نوید ناشاد کی موسیقی میں ڈرامہ سیریل دو بول کے ٹائٹل گیت اور جا تجھے معاف کیا کےعلاوہ کئی مشہور ڈرامے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
