Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت سے طلاق کے بعد طوبیٰ انور کا اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف

Now Reading:

عامر لیاقت سے طلاق کے بعد طوبیٰ انور کا اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف

پاکستان کی نئی ابھرتی ہوئی اداکارہ سیدہ طوبیٰ انور نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین سے طلاق کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے نیا انکشاف کیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں کھل کر بات کی۔

میزبان کی جانب سے جب اداکارہ سے ان کے مقاصد اور خواہشات کے بارے میں پوچھا گیا تو جواب میں طوبیٰ انور کا کہنا تھا کہ وہ شوبز میں نمبر ون ہیروئن بننے پر توجہ نہیں دے رہیں بلکہ، وہ اچھے پروجیکٹس کے ساتھ دلوں پر راج کرنا چاہتی ہیں اور اپنے فن پر توجہ مرکوز رکھنا چاہتی ہے۔

خیال رہے کہ سیدہ طوبیٰ انور عامر لیاقت کی دوسری بیوی کے طور پر منظر عام پر آئی تھیں تاہم شوہر کی تیسری شادی کے بعد انہوں نے عامر لیاقت سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

Advertisement

طوبیٰ نے خلع کے بعد اپنی پہلی  پوسٹ میں قرآن پاک کی آیت ترجمے کے ساتھ لکھی تھی۔

سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جو لوگ پاک دامنوں، بے خبر ایمان والیوں پر تہمت لگاتے ہیں ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔

اُنہوں نے قرآن پاک کی یہی آیت اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بھی شیئر کی تھی۔

واضح رہے کہ 9 فروری کی شب سیدہ طوبیٰ انور نے اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب اگلے ہی روز عامر لیاقت حسین نے سیدہ دانیہ شاہ نامی نوجوان لڑکی سے اپنی تیسری شادی کا اعلان کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر