
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید نے عاصم اظہر اور میرب علی کو منگنی کی مبارکباد دے دی۔
فرحان سعید کی جانب سے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں انہوں نے عاصم اظہر اور میرب علی کو مبارکباد دی ہے۔
گلوکار نے اس جوڑی سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ دونوں کی جوڑی واقعی خوبصورت ہے۔
دوسری جانب اداکارہ عروہ حسین نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں عاصم اور میرب کی منگنی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ میری بہت ساری دُعائیں، آپ کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News