پاکستانی اداکارہ و ماڈل مدیحہ افتخار کے والد، اداکار و میزبان سید افتخار احمد انتقال کرگئے۔
مدیحہ افتخار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنے والد کے انتقال کی خبر دی ہے۔

انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میری دعا میرے باپ کو صحت دینا سے میرے باپ کو جنت نصیب کرنا میں بدل گئی ہے۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
خیال رہے کہ مدیحہ افتخار کے والد مختصر عرصے سے علیل تھے جبکہ طبیعت زیادہ بگڑنے کے نتیجے میں سید افتخار احمد راولپنڈی کے اسپتال میں دم توڑ گئے۔
سید افتخار احمد پاکستان شوبز انڈسٹری کے لیجنڈری اداکار تھے، وہ کئی سال سرکاری ٹی وی کے مقبول پروگرام بولتے ہاتھ سے وابستہ رہے۔

سید افتخار احمد کو حکومت کی جانب سے پرائیڈ آف پرفارمنس سے بھی نوازا گیا تھا۔
دوسری طرف شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد افراد سوشل میڈیا پر مدیحہ افتخار سے اُن کے والد کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
