پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد اور بدسلوکی جیسے مسائل پر توجہ دلانے کے لئے 8 مارچ کو خواتین کاعالمی دن منایا جاتا ہے اس موقع پر شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ و ماڈل اور ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ سیدہ طوبیٰ نے معنی خیز پیغام جاری کردیا۔
ادکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنی آواز کبھی نہ دبائیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ زندگی کتنی مشکل ہو جاتی ہے یا آپ کتنا خوفزدہ محسوس کرتے ہیں۔
طوبیٰ نے لکھا کہ اپنے اندر کی آواز سے طاقت حاصل کریں، یہ آپ کو بچائے گی اور ہمیشہ شفاء بخشے گی لہٰذا اپنی سنو۔
یاد رہے کہ سیدہ طوبیٰ نے 9 فروری کی شب اپنے سوشل میڈیا پیغام کے ذریعے عامر لیاقت حسین سے خلع لینے کا اعلان کیا تھا۔
عامر لیاقت نے سال 2018ء میں سیدہ طوبیٰ انور سے دوسری شادی کی تھی جبکہ اُن کی پہلی اہلیہ ڈاکٹر بشریٰ اقبال سے اُن کے دو بچے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
