
پاکستان کی نامور اداکارہ ثناء جاوید یومِ پاکستان منانے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔
اداکارہ کی جانب سے انسٹا اسٹوری پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس وہ ملی نغمہ ہمیں پیار ہے پاکستان سے سنتے ہوئے اسلام آباد کا سفر کر رہی ہیں۔
اس ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان ڈے پریڈ کی تیاریاں پورے جوش وخروش سے جاری ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ڈے پریڈ کی ریہرسل کا اسلام آباد میں 16 مارچ سے آغاز ہوا تھا جبکہ گزشتہ روز پاکستان ڈے پریڈ کی فل ڈریس ریہرسل شکرپڑیاں گرائونڈ میں کی گئی۔
23 مارچ کو پاکستان ڈے کے موقع پر مسلح افواج کی مشترکہ پریڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
اس پریڈ میں ہر سال ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے علاوہ پاکستان انٹرٹینمنٹ انڈسٹری اور کھیلوں کی دنیا کی کئی معروف شخصیات بھی خصوصی جوش وخروش کے ساتھ شرکت کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News