
پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی کی منگنی کے بعد اداکارہ ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔
گزشتہ روز عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی کا اعلان ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین اور میمرز کو ایک نیا موضوع مل گیا۔
ہانیہ عامر ٹوئٹر پر گزشتہ شب سے ہی ٹاپ ٹرینڈ کررہی ہیں اور صارفین مزاحیہ میمز شیئر کرکے اداکارہ کے جذبات پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔
ایک صارف نے ہانیہ عامر کی تصویر شیئر کی جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ یہ کیا ہوگیا؟
https://twitter.com/SuMra_Tweetss/status/1505595420306640902?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505595420306640902%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064568
صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کا عاصم اور میرب کی منگنی پر ردّعمل۔
ایک اور صارف نے ویڈیو شیئر کی جوکہ عاصم اظہر کی منگنی کی تصاویر کی مدد سے بنائی گئی جبکہ ویڈیو کے آخر میں ہانیہ عامر کا بھی ایک کلپ شامل ہے جس میں وہ بہت رو رہی ہیں۔
https://twitter.com/Umair11Sheikh/status/1505582609908178945?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E15055826099081
صارف نے لکھا کہ ہانیہ عامر کی موجودہ صورتحال۔
ایک صارف نے عاصم اظہر کو کیے گئے میسج کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ میں ہانیہ عامر کی دوست ہوں اور اُنہوں نے ہارپک پی لیا ہے۔
https://twitter.com/callmeasiif/status/1505618464710402048?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505618464710402048%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064568
ایک اور صارف نے ہانیہ کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بدلے کا وقت ہے، ہانیہ اب تُم شادی کرکے عاصم سے بدلہ لو، میں انتظار کررہا ہوں۔
https://twitter.com/Ehtyyyyy/status/1505665215241011200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505665215241011200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064568
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں ہانیہ کی دوست ہوں، ہانیہ نے سرف کھالیا۔
https://twitter.com/hibasyed1911/status/1505662704907870208?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1505662704907870208%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1064568
واضح رہے کہ گزشتہ روز عاصم اظہر اور اداکارہ میرب علی نے منگنی کرلی جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ماضی میں عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کے درمیان گہری دوستی قائم تھی بعد ازاں دونوں نے راہیں جدا کرلی تھیں جس کے بعد گلوکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News