
بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں یہ انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کو 60 سال کی عمر میں بچہ پیدا کرنے سے باز آنے کا کہہ دیا ہے۔
کرینہ کپور نے حال ہی میں فیشن میگزین ’ووگ انڈیا‘ کو دیے گئے انٹرویو میں والدہ بننے کے بعد زندگی میں آنے والی تبدیلیوں پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ جب انہوں نے پہلے بچے کو 2016 میں جنم دیا تھا، اس وقت وہ کتنی خوفزدہ تھیں اور اب وہ کتنی مطمئن ہیں۔
اس انٹرویو میں انہوں نے شوہر کے بطور والد کردار پر بھی بات کی اور سیف علی خان کی تعریفیں کیں۔
تاہم انہوں نے ایک ایسی بات بھی بتائی جو سن کو سب ہی حیران رہ گئے، کرینہ نے بتایا کہ سیف نے جوانی میں شادی کرنے کے بعد 50 سال کی عمر تک ہر دہائی میں ایک بچہ پیدا کیا ہے، اور ان کے پہلے بچے یعنی سارہ علی خان اور آخری بچے یعنی جہانگیر علی خان کی عمر میں 25 سال کا فرق ہے۔
کرینہ نے بتایا کہ سیف اپنے چاروں بچوں سے بہت پیار رکتے ہیں اور چاروں کو برابر سمجھتے ہیں تاہم کرینہ نے سیف کی بچوں کو لے کر محبت کو دیکھتے ہوئے انہیں خبردار بھی کر رکھا ہے۔
کرینہ کپور نے مسکراتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے شوہر کو خبردار کر رکھا ہے کہ وہ 60 سال کی عمر میں والد بننے کی کوشش نہ کریں اور اب صبر کے دامن کو مضبوطی سے تھام لیں۔
واضح رہے کہ سیف علی خان 51 سال کی عمر سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور 41 برس کی ہیں ان دونوں کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے، کرینہ اور سیف نے 2012 میں شادی کی تھی اور ان کے دو بیٹے ہیں۔
جبکہ مجموعی طور پر سیف علی خان کے چار بچے ہیں سیف علی خان کے پہلے دو بچے سارہ خان اور ابراہیم علی خان ہیں، انہوں نے پہلی شادی اداکارہ امریتا سنگھ سے 1991 میں کی تھی جو کہ شوہر سے عمر میں 13 سال بڑی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News